سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلیے درخواستیں طلب

جگہ Nov 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلیے درخواستیں طلب کر لیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 نومبر مقرر کی گئی ہے، تحریری امتحان میں صرف وہ امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے جنہوں نے ایم پی ٹی 2027 پاس کیا ہو۔

تحریری امتحان 27 جنوری سے ملک کے 19 شہروں میں شروع ہوگا۔

ایف پی ایس سی کے مطابق آن لائن درخواست کی دستخط شدہ ہارڈ کاپی اور مطلوبہ دستاویزات 4 دسمبر تک جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

امیدواروں کیلیے کم از کم سیکنڈ ڈویژن بیچلر ڈگری اور 21 سے 30 سال عمر کی حد مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کی عمر کا تعین 31 دسمبر 2026 کو کیا جائے گا، جبکہ اہل امیدواروں کو 2 سال عمر کی رعایت بھی حاصل ہوگی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں