ایران کے ساحلی شہروں بندر عباس اور قشم میں دھماکوں کی آوازیں

جگہ Nov 9, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سرکاری خبر رساں اداروں نے ملک کے جنوبی علاقوں کے مقامی رہائشیوں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بندر عباس کے ساحلی علاقے اور جزیرہ قشم میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھی جانے والی خبر رساں ایجنسی فارس نے لکھا ہے کہ ان دھماکوں کی وجہ کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری رپورٹ جاری نہیں کی گئی، تاہم ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ آوازیں آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے والے جہازوں پر بطور انتباہ کی جانے والی فائرنگ کی ہو سکتی ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھی جانے والی تسنیم نے اپنے ذرائع کے حوالے سے قشم میں حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کی، تاہم ساتھ ہی کہا کہ دیگر علاقوں میں سنی جانے والی آوازیں ایرانی فوجی دستوں کی کارروائیوں کا نتیجہ تھیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں