پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کیلئے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور

جگہ Nov 10, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے یوکرین تنازع کے حل کیلئے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے یو این سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ کی شدت اور شہری ہلاکتوں میں اضافے پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، توانائی کی تنصیبات، ذرائع نقل و حمل اور تجارتی جہازوں پر حملے تشویشناک ہیں۔

سید حیدر شاہ نے کہا کہ فریقین مزید کشیدگی سے گریز اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں، یوکرین تنازع کا پرامن حل ہی واحد قابل عمل اور ذمہ دارانہ راستہ ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان یوکرین تنازع کے پائیدار حل کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں