گاڑیاں بنانے والے اداروں سے 2.72 ارب ڈالر برآمدات متوقع ہیں: ہارون اختر خان

جگہ Nov 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی 2026-2031 پاکستان کے آٹو موٹیو شعبے میں ایک بڑی تبدیلی کی عکاس ہےجس کے تحت درآمدات پر انحصار کرنے والی محض اسمبلنگ کی صنعت کو برآمدات پر مبنی مینوفیکچرنگ، زیادہ سے زیادہ مقامی تیاری اور عالمی منڈی میں مسابقت کی صلاحیت رکھنے والی ملکی پیداوار میں تبدیل کیا جائے گا اور گاڑیاں بنانے والے اداروں سے 2.72 اب ڈالر برآمدات متوقع ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق مشیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ یہ پالیسی وزیراعظم شہباز شریف کے برآمدات پر مبنی، خود انحصار اور مسابقتی معیشت کے وژن کی عکاسی کرتی ہے جس میں مقامی صنعت کاروں کو بااختیار بنانے، ملکی سطح پر آٹو پارٹس کی پیداوار مضبوط کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستانی صنعت کو عالمی آٹو موٹیو سپلائی چین کا حصہ بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ابتدائی دو سال کے دوران 15 ہزار ڈالر تک مالیت کی درآمد شدہ بیٹری الیکٹرک گاڑیوں (بی ای ویز) پر 5 فیصد رعایتی کسٹمز ڈیوٹی کی سہولت اس شرط سے مشروط ہے کہ متعلقہ کمپنیاں ملک میں مقامی اسمبلنگ یا مینوفیکچرنگ کی سہولیات قائم کریں، اس رعایت سے استفادہ کرنے والی کمپنیوں کو کسٹمز ڈیوٹی کے فرق کے مساوی سیکیورٹی بانڈ اور ناقابلِ تنسیخ بینک گارنٹی جمع کرانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں 30 ستمبر 2028 تک درآمد شدہ بی ای وی ماڈل کی تجارتی بنیادوں پر پیداوار بھی شروع کرنا ہوگی، بصورت دیگر بینک گارنٹی کیش کرانے کا عمل شروع کیا جائے گا، لوکلائزیشن کے ذریعے 17.7 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت 2026 سے 2031 کے دوران مجموعی طور پر تقریباً17.7 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے جو اسی نوعیت کی گاڑیاں مکمل تیار شدہ حالت (سی بی یو) میں درآمد کرنے کی صورت میں درکار زرمبادلہ کے مقابلے میں ہوگی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں