اقوام متحدہ کا حوثیوں کو میزائلوں کے پرزے روکنے، اسلحہ سازی کی صلاحیت محدود کرنے پر اتفاق

جگہ Nov 13, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حوثی ملیشیا کو ڈرون اور میزائل بنانے والے پرزوں کی فراہمی روکنے اور ان کی اسلحہ سازی کی صلاحیت محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سلامتی کونسل نے حوثی ملیشیا سے اپنی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس پر عائد پابندیوں میں 14 نومبر 2027 تک توسیع کردی ہے، کونسل نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی بھی مذمت کی۔

برطانوی مندوب نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے حملوں سے یمن سمیت پورے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

اقوام متحدہ نے بتایا کہ یمن میں 2 کروڑ 23 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ حالیہ لڑائی کے باعث 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں