غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم

جگہ Nov 16, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر محتاط الزام تراشی اور نفرت انگیز پیغام انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق عالمی یوم برداشت پر صدر مملکت نے کہا کہ اسلام ہمدردی، انصاف اور انسانی وقار کے احترام کا درس دیتا ہے، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر اور قانون کے مساوی تحفظ کے حق دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آن لائن سرگرمیوں میں بھی اسی احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے، غیر محتاط الزام تراشی یا نفرت انگیز پیغام انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

عوامی اداروں کو امتیازی سلوک اور تشدد پر اکسانے کے خلاف سختی سے کارروائی کرنی چاہئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اختلافات کے باوجود دوسروں کےعقائد، نظریات کے احترام کا جذبہ برداشت کا اصل مفہوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات صبر و برداشت، ہمدردی، عدل و انصاف اور احترامِ انسانیت کیلیے مشعل راہ ہیں، علمائے کرام، اساتذہ، ذرائع ابلاغ بالخصوص نوجوان تعصب کو مسترد کریں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں