تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ

جگہ Nov 16, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں نے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ دے دی۔

دنیا نیوز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں یہ گرانٹ آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 164 این ایف سی ایوارڈ سے الگ ہے، جس کے تحت وفاق اور صوبے ایک دوسرے کو کسی بھی قومی مقصد کے لیے گرانٹ دے سکتے ہیں۔

موجودہ بجٹ میں صوبوں سے ایک ہزار 35 ارب روپے گرانٹ کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت پنجاب سے 555 ارب، سندھ سے 263 ارب، خیبر پختونخوا سے 157 ارب جب کہ بلوچستان سے 58 ارب روپے گرانٹ لی جائے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں