پاکستان اور سعودی کمپنی کے درمیان گیس پائپ لائن کے 30 ارب ڈالرز کے ایم او یو پر دستخط

جگہ Nov 18, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور سعودی عرب کی کمپنی کے درمیان گیس پائپ لائن کے 30 ارب ڈالرز تک کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔ دستخط کی تقریب ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں ہوئی۔

ایس آئی ایف سی کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے ماتحت ادارے انٹراسٹیٹ گیس سسٹمز اور سعودی کمپنی نے دستخط کیے۔

اعلامیہ کے مطابق ترکمانستان سے پاکستان کے راستے گوادر تک گیس پائپ لائن کی فزیبلٹی کا مشترکہ جائزہ لیا جائے گا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے اعلامیہ کے مطابق دستخط کی تقریب ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایس آئی ایف سی، پیٹرولیم ڈویژن، انٹراسٹیٹ گیس سسٹمز اور سعودی کمپنی کی اعلیٰ قیادت نےشرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق 25 سے 30 ارب ڈالر زکی سرمایہ کاری مجوزہ منصوبے میں ترکمانستان سے گیس پائپ لائن گوادر تک لائی جائے گی، یہ گیس پائپ لائن افغانستان کے راستے چمن کے قریب پاکستان میں داخل ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق منصوبے کے تحت گواردر میں ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے کی منصوبہ بندی ہے، ایل این جی ٹرمینل کے بعد کے مرحلے میں اسے دیگر مقامات تک توسیع دی جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں