پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری

سافٹ ویئر Nov 18, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا، جس کے تحت مرد اور خواتین اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نئے ڈریس کوڈ کے مطابق اساتذہ کو سکولوں میں شارٹس پہننے اور انڈور مقامات پر سن گلاسز استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے مرد اساتذہ کو ویسٹ کوٹ یا فارمل پینٹ شرٹ پہننے کی ہدایت کی ہے، اساتذہ کے لیے بند جوتے پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، تاہم جرابوں کے ساتھ سینڈل پہننے کی اجازت ہوگی۔

خواتین اساتذہ کے لیے ہیل والی جوتیاں پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بغیر بازوؤں والے اور شفاف لباس پہننے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

خواتین اساتذہ کو فارمل لباس کے ساتھ دوپٹہ یا سکارف لینے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ حجاب اور عبایا پہننے کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو نئے ڈریس کوڈ پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں