آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فائیو جی آکشن جلد شروع ہوگا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فائیو جی سپیکٹرم کے کامیاب پہلے مرحلے کے بعد اگلا عمل آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل

ٹیک Mar 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فائیو جی سپیکٹرم کے کامیاب پہلے مرحلے کے بعد اگلا عمل آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مراحل میں آزاد کشمیر میں فائیو جی کا ٹرائل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فائیو جی کے سپیکٹرم کا عمل مکمل ہو جائے گا، وزارت اطلاعات و ٹیلی کام اگلے ایک سے دو ہفتوں کے دوران پالیسی ڈائریکٹو جاری کرے گی۔

سپیکٹرم ایکشن میں تینوں بڑی موبائل کمپنیاں زونگ، جاز اور یو فون حصہ لیں گی، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ بینڈز کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو جاری ہونے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کنسلٹنٹ کو ہائر کرے گی تاکہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سپیکٹرم ایکشن کا عمل طویل نہیں ہوگا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں