جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا: سید نور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر سید نور نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حال

ٹیک May 6, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر سید نور نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں سید نور کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ 'بہت سے افراد انسٹاگرام کے ذریعے مشہور ہوتے ہیں اور انہیں ان کے فالوورز دیکھ کر کاسٹ کیا جاتا ہے، وہ اسٹار بن جاتے ہیں، آپ نے بھی ایک تجربہ ایسا کیا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکا'۔

جواب میں سید نور نے کہا 'جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا، وہ فلم اتنی محنت سے بنائی گئی تھی لیکن لوگ اسے دیکھنے سنیما گھروں میں آئے ہی نہیں '۔

ہدایتکار نے کہا 'لوگوں کا یہ نظریہ ہوگا کہ یہ (جنت مرزا) ہمیں ٹک ٹاک پر دیکھنے کو مل جاتی ہے تو جاکر کیا کریں گے‘۔

سید نور کا کہنا تھا کہ 'پہلے جو فلمیں ہوتی تھیں ان کی اپنی آڈئینس ہوتی تھیں، لوگ انتظار کرتے تھے کہ فلاں کی فلم آئے گی تو جاکر دیکھیں گے لیکن اب وہ بات نہیں ہے کہ لوگ انتظار کریں کہ کسی اداکار کی فلم آئے تو جاکر دیکھیں'۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں