بشریٰ بی بی جیل سے ہسپتال منتقل

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

ٹیک May 7, 2026 IDOPRESS

سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اُن کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک اپ کیا جائے گا۔ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری 17 اپریل کو الشفاء آئی ٹرسٹ اسپتال میں کی گئی تھی، اُن کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک اپ اس سے قبل جیل میں ہوتا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل کیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں