بحری جہاز امریکی بحری ناکہ بندی توڑ کر خلیج میں داخل

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)جہازوں کی نگرانی کرنے والے ایک ادارے کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اور تیل سے خالی آئل ٹینکر مسلسل خلیجی علاقے میں

ٹیک May 7, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)جہازوں کی نگرانی کرنے والے ایک ادارے کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اور تیل سے خالی آئل ٹینکر مسلسل خلیجی علاقے میں پہنچ رہے ہیں، جن میں کم از کم 2 جہاز امریکی بحری ناکہ بندی توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔


خصوصی نگرانی کی ویب سائٹ ’’ٹینکر ٹریکرز ڈاٹ کام‘‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ایک VINA/VALLEY (9157478) نامی ٹینکر، جو عام طور پر ایران کی مائع پیٹرولیم گیس یمن میں حوثیوں تک پہنچاتا ہے، بدھ کے روز امریکی ناکہ بندی سے گزر گیا۔


رپورٹ کے مطابق ایک اور، نسبتاً بڑے ایرانی تیل بردار جہاز کی بھی خلیجی علاقے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔


یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ ایرانی بندرگاہوں کے گرد بحری ناکہ بندی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ ناکہ بندی دباؤ کی ایک مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد تہران کو جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر آمادہ کرنا بتایا جا رہا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں