میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 9

میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی جس میں کپتان نجم الحسن شانتو 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مومن الحق نے 56 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ مہدی حسن میراز نے 24، مشفیق الرحمان نے 22، لٹن داس نے 11 ، شادمان اسلام نے 10 سکور بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور حسن علی نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی 2 اور محمد عباس ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کی پوری ٹیم 413 رنز کے جواب میں 386 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اذان عباس 103 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ عبداللہ فضل نے 60، محمد رضوان نے 59 ، سلمان آگا نے 58 اور امام الحق نے 45 رنز بنائے ۔
