پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرہ کے علاقہ میاں عیسیٰ کے مقام پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرہ کے علاقہ میاں عیسیٰ کے مقام پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق میاں عیسیٰ اور جلبئی کے 2 گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر فائرنگ ہوئی ۔ اکوڑہ خٹک اور چھوٹا لاہور سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی اکوڑہ کے مطابق 3 اجرتی قاتلوں نے میاں عیسیٰ میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کیا جس پر گاؤں کے لوگوں نے اجرتی قاتلوں کا پیچھا کرکے فائرنگ کی جس سے 3 اجرتی قاتل ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ درختوں کی کٹائی کے تنازع پر ہوئی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔