لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامک سنٹر پرتگال (لزبن) میں منعقدہ ”سیرت النبیؐ و امن

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامک سنٹر پرتگال (لزبن) میں منعقدہ ”سیرت النبیؐ و امن عالم کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا عالمی امن کیلئے سیرت طیبہ کا مطالعہ کرے۔آپ ﷺنے کرۂ ارض پر پہلی بار جنگ کے اصول اور اخلاقیات کے پیمانے مقرر فرمائے۔فتح مکہ کی عام معافی جیسی کوئی ایک مثال آج تک دنیا کا کوئی فاتح پیش نہیں کر سکا۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق مادی ترقی کے لیے نہیں بلکہ روحانی و اخلاقی کمال حاصل کرنے کے لیے فرمائی۔اللہ کی زمین کو فساد سے بچانا، اسے امن و انصاف کا گہوارہ بنانا کرۂ ارض پر بسنے والے ہر باسی پر فرض ہے۔دنیا کا کوئی مذہب خواہ وہ الہامی ہو یا غیر الہامی بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے اور ظلم و جبر سے روکتا ہے۔قیامت کے روز اللہ اپنی زمین کے اسباب، اثمارواناج اور نعمتوں کے ضیاع اور بلاجواز نقصان پہنچائے جانے پر باز پرس کرے گا۔ اسلام نے خونی جنگ و جدل خون ریزی، کمزوروں کی بزور طاقت حق تلفی اور انہیں جبراً غلام بنانے کی روش کو یکسر مسترد کیا ہے۔ اسلام نے ہر شخص کی مذہبی، قومی، خاندانی، سیاسی و سماجی شناخت کو تحفظ اور حقوق و فرائض کا جامع تصور دیا، ہر معاشرے اور سماج کو آج رواداری، اعتدال جیسی اعلیٰ اخلاقی اقدار کی ضرورت ہے۔ انسانی زندگی بہت قیمتی ہے اس کا احترام اور تحفظ کیا جائے۔
