پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران مکانات کی چھتیں، آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 16 افراد جاں بحق

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران مکانات کی چھتیں، آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 16 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
ایبٹ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد، بنوں میں دو دنوں میں 8 افراد جب کہ کوہاٹ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔بٹ گرام میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہے۔ دریائے سوات میں طغیانی کے پیش نظر مینگورہ کے نشیبی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی شروع کر دی گئی ہے۔
