تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاسداران انقلاب نے خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاسداران انقلاب نے خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے جواب میں یکم اپریل سے خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ایران میں ہر دہشت گرد حملے کے بدلے ان کمپنیوں کو اپنے یونٹس میں تباہی کی توقع رکھنی چاہیے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے ایرانی وقت کے مطابق یکم اپریل بدھ کی رات 8 بجے سے شروع ہوں گے۔
اس سے قبل پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ امریکہ کے پاس آپشن بہت زیادہ اور ایران کے پاس آپشن محدود ہیں۔ آنے والے دن ایران جنگ کےلیے فیصلہ کن ہوں گے اور ایران کچھ نہیں کر سکے گا۔
