اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے، لیکن کسی حتمی معاہدے پر نہیں پہنچے، بغیر کسی ڈیل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے، لیکن کسی حتمی معاہدے پر نہیں پہنچے، بغیر کسی ڈیل کے امریکا جا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے بعد اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے ایران کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے ہیں، لیکن بری خبر یہ ہے کہ ابھی تک حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، اور یہ امریکا سے زیادہ ایران کیلئے بری خبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 21 گھنٹے سے مذاکرات جاری ہیں، جن میں مختلف امور پر بات چیت ہو رہی ہے، مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ شرکت کی اور اپنی شرائط واضح طور پر پیش کی ہیں، ایران نے امریکی شرائط تسلیم نہ کرنے کا انتخاب کیا۔
ایران نے مذاکرات آج بھی جاری رکھنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی تجویز اور مذاکراتی ٹیموں کے اتفاق کرنے پر ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات وقفے کے بعد اتوار کو بھی جاری رہیں گے۔
