لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نےاپنےبیان میں کہاکہ اسلام آباد مذاکرات پاکستان کی سفارتی کامیابی کا واضح ثبوت ہیں،پاکستان نے دنیا پرثابت کیاکہ سفارت کاری ایک مسلسل عمل ہے،جس میں بات چیت، مشغولیت اور مذاکرات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ یہ پیشرفت علاقائی استحکام اورعالمی امن کوفروغ دےگی،جبکہ یہ لمحہ قوم کے لیے باعثِ فخرہےجو پاکستان کی پختگی،شائستگی اورساکھ کو اجاگرکرتا ہے،عالمی سطح پرپاکستان پراعتماد میں اضافہ ہوا ہے اورملک ایک ذمہ دار اور قابل اعتماد امن مذاکرات کار کے طور پر ابھر رہا ہے۔
انہوں نےمزیدکہا کہ بین الاقوامی مہمانوں کے لیے کیےگئے انتظامات پاکستان کی مہمان نوازی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں،اوریہ کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط اورقومی مفاد کے تابع قیادت کے ہاتھوں میں ہے
