راولپنڈی، ڈیزل گاڑیوں کے کرایہ میں15،پیٹرول میں5 فیصد کمی کا فیصلہ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی  کے بعد عوام کیلئے اچھی خبرآ گئی ہے ،  راولپنڈی میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ

عی Apr 12, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد عوام کیلئے اچھی خبرآ گئی ہے ، راولپنڈی میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کامیاب میٹنگ ہوئی، مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں 5 سے 26 فیصد تک کمی کا فیصلہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اجلاس سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسد عباس شیرازی کی صدارت میں ہوا۔ ٹرانسپورٹ یونین اور گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مشاورت کے بعد ڈیزل گاڑیوں کے کرائے میں پندرہ اور پیٹرول گاڑیوں کے کرائے میں پانچ فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں چھبیس فیصد کمی ہوگی۔ فیصلہ ڈیزل کی قیمت میں تین اعشاریہ ایک تین فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں پچیس اعشاریہ نو ایک فیصد کمی پر کیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں