پورٹ اوپرنس(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہیٹی کے ایک سیاحتی مقام پر بھگدڑ کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہیٹی کے ایک تاریخ

پورٹ اوپرنس(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہیٹی کے ایک سیاحتی مقام پر بھگدڑ کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہیٹی کے ایک تاریخ قلعے میں پیش آیا جہاں سیاحوں کا بہت بڑا ہجوم جمع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگدڑ اچانک مچی جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
بھگدڑ مچنے کی ممکنہ وجوہات کے حوالے سے ابھی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی حکام اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے کو خالی کروا کر صورتحال پر قابو پایا گیا ہے۔
