امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

عی May 20, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم اور امریکی فوج کو وہاں سے ہٹانے کی قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ووٹنگ اس بات کی علامت ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف غیرمقبول جنگ سے نمٹنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

جنگ سے نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر کی معیشتوں کو نصف ٹریلین ڈالر کا جھٹکا لگا ہے۔ سینیٹ کے بعد اب اس معاملے پر امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی جو اسی ہفتے متوقع ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایوان میں بھی یہ قرارداد منظور کرلی جائے گی کیونکہ اس سے پہلے ایران کے معاملے پر ووٹنگ ٹائی ہوگئی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ قرارداد کے حامی بعض اراکین طبی وجوہات کی بنا پر حاضر نہیں ہوسکے تھے۔

امریکی اراکین کانگریس کی بڑی تعداد چاہتی ہے کہ ایران جنگ کے لیے کانگریس سے منظوری لی جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں