وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کے باعث وفاقی بجٹ کے شیڈول میں ردو بدل کا امکان

عی May 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورۂ چین کے باعث نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے شیڈول میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی ’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کااجلاس 3 جون کوجبکہ اقتصادی سروے 4 جون کوجاری کیے جانے کاامکان ہے،اس کےعلاوہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا آج ہونےوالا اجلاس بھی یکم جون تک مؤخرکردیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف 24 سے 26 مئی تک چین کاسرکاری دورہ کریں گے،جہاں وہ چینی صدراور وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں میں خطےکی صورتحال،سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں