پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی عوام پر معاشی بم، لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

عی May 20, 2026 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی عوام پر معاشی بم، لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ۔

محمد اظہر صدیق سمیت سینئر وکلاء کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئی ۔درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے عوام سے2 ہزار ارب روپے بغیر آئینی اختیار وصول کیے.پیٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے تاریخی آئینی مداخلت کی اپیل کی گئی .

تفصیلات کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2 ہزار ارب روپے عوام کی جیبوں سے غیر آئینی طور پر وصول کیے گئے۔عوام پر ظالمانہ معاشی بوجھ، پیٹرول لیوی کو بنیادی حقوق کے خلاف قرار دے دیا گیا۔پیٹرولیم لیوی غریب دشمن ٹیکس، مزدور اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوا ہے ۔ پی ڈی ایل پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر نافذ کیا گیا جو کہ آئین کے آرٹیکلز 73، 74 اور 77 کی خلاف ورزی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں