
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) حماس نے غزہ میں اپنے سربراہ محمد عودہ کی اہلیہ اور 2 بیٹوں سمیت شہادت کی تصدیق کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ روز غز سٹی میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، اسرائیلی حملے میں محمد عودہ، ان کی اہلیہ اور 2بیٹے شہید ہوئے۔ بدھ کے روز غزہ سٹی میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
حماس کے مطابق اسرائیلی فوج نےغزہ سٹی کے علاقے رمل میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس سے عمارت کی بالائی منزل تباہ ہوگئی۔ غزہ کے طبی حکام کے مطابق حملے میں کم از کم3 مزید افراد بھی مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
