وائٹ ہاؤس نے مفاہمتی یادداشت سے متعلق ایرانی میڈیا کی رپورٹ من گھڑت قرار دے دی

عی May 28, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وائٹ ہاؤس ترجمان اولیویا ویلز نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر ایرانی کنٹرولڈ میڈیا کی رپورٹ مکمل من گھڑت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کےساتھ مذاکرات اچھی طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے ایران معاملے پر اپنی ریڈ لائنز واضح کر دی ہیں۔


اس سے قبل ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران کی بحری ناکا بندی ختم کرے گا جبکہ ایران ایک ماہ کے اندر آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کردے گا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ مجوزہ معاہدے میں فوجی بحری جہاز شامل نہیں ہوں گے اور عمان کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں بحری راستوں کا انتظام ایران خود سنبھالے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں