ایران میں اپریل میں مارگرائےگئے امریکی ایف15طیارے کے پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا

عی Jun 24, 2026 IDOPRESS


واشنگٹن، کراچی (ویب ڈیسک) ایران میں اپریل میں مارگرائےگئےامریکی ایف15طیارے سے متعلق امریکہ حیرت کا اظہارکررہاتھا لیکن کےپائلٹ کاواقعےسےمتعلق پہلابیان سامنے آگیا ہے ، پائلٹ نے جان بچانے کے لیے طیارے سے ایجکٹ کرنے سے پہلے ایرانی ڈرونز کے تعاقب کرنے کا دلچسپ اور حیران کن منظرنامہ بیان کیا ہے، اس طیارے میں امریکی پائلٹ کے علاوہ ویپن افسر بھی موجود تھا اور بعدازاں دونوں کوریسکیوکرلیاگیاتھا۔


شاہزیب خانزادہ نے جیونیوز کے پروگرام میں CNNکی رپوٹ کے حوالے سےبتایاکہ پائلٹ نے امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں کو بریفنگ دی ہے اور ایجکٹ کرنے سے پہلے کامنظربتایا، معاملے سے واقف کم از کم چار ذرائع نے بتایاکہ کئی ایرانی ڈرونز فضا میں منڈلارہے تھے، سارے مل کر ایک ڈرون کی شکل میں ایسے حرکت کررہے تھے کہ وہ ویکھنے میں جیلی فش کی طرح لگ رہے تھے۔


ایک ذریعے نے بتایاکہ کئی ڈرونزآپس میں جڑے اور ایک ڈرون کی طرح حرکت کررہے تھے، اوپر نیچے ڈرونز تھے، بڑے ڈرونز کے نیچے چھوٹے ڈرونزایسے لگ رہے تھے جیسے وہ بڑے ڈرونز کی ٹانگیں ہوں، خلائی مخلوق جیسی کوئی چیز لگ رہی تھی۔


ایک اور ذریعے نے بتایاکہ امریکی پائلٹ کو فضا میں ایک منظرنظرآیاکہ جیسے ڈرونز کی مائنز بچھی ہوں۔رپورٹ کے مطابق دواور ذرائع نے بتایاکہ ایرانی فضاؤں میں امریکی طیارہ گرنے کی اصل وجہ کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ ممکن ہے کہ ڈرون کی اس فارمیشن نے کسی نہ کسی طرح ایران کو امریکی طیارہ گرانے میں مدد دی ہو، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پائلٹ کے علاوہ ایف 15طیارے میں سوار ویپن افسر نے بھی ڈرونز کی یہی فارمیشن دیکھی تھی یا نہیں۔


امریکی انٹیلی جنس حکام اس بات پر اختلاف رکھتے ہیں کہ پائلٹ کے بیان کی کیا تشریح کی جائے، اور یہ کہ کیا پائلٹ ایسی حالت میں تھاکہ وہ واقعے کو یادکرسکے کیونکہ دو ذرائع کے مطابق ایک بات یہ بھی سامنے آئی تھی کہ سرپر چوٹ لگنے کی وجہ سے پائلٹ پوری طرح ہوش میں نہیں تھا، ایران جنگ کے دوران یہ دوسری دفعہ تھا کہ اسی پائلٹ کا طیارہ مارگرایا گیا تھا، جنگ کے آغاز میں کویتی فورسز کے فرینڈلی فائر کے نتیجے میں نشانہ بننے والے طیاروں میں اسی پائلٹ کا طیارہ شامل تھا یعنی ایران امریکہ جنگ کے دوران ایک ہی پائلٹ کے دو طیارے گرے ہیں، دونوں دفعہ وہ ایجکٹ کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور ایران میں ایجکٹ کیا تو یہ کہانی بیان کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں