آسٹریلیا: مچھلی کا شکار کرنے آنیوالا شخص شارک کے حملے سے ہلاک

عی Jun 7, 2026 IDOPRESS

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)مغربی آسٹریلیا کے ساحل پر شارک کے حملے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی آسٹریلیا کی ریاست پرتھ سے تقریباً 388 کلومیٹر جنوب میں البانی قصبے کے قریب مائیکلمس جزیرے پر ایک نوجوان اپنے خاندان کے ساتھ مچھلیوں کے شکار پر گیا تھا۔

دوران شکار شارک نے نوجوان پر حملہ کردیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوا، اطلاع ملتے ہی نوجوان کو ساحل پر لایا گیا جہاں پیرامیڈیکس نے اس کا علاج کیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ہفتوں میں شارک کے حملے سے 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں