
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورپریس کلب کے گیٹ سے خاتون صحافی صائمہ نواز کی گاڑی چوری ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق صائمہ نواز نے گزشتہ رات7 بجے گاڑی پریس کلب کے باہر کھڑی کی۔8 بجکر 10 منٹ پر گاڑی وہاں موجود نہ ٹھی۔
چور گاڑی چرا کر فرار ہو گئے،جس کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چور شلوار قمیض میں ملبوس موٹر سائیکل سے نیچے اترتا ہے،چوروں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے،چور اتر کر گاڑی کے پاس آیا اور گاڑی کا لاک کھولا اور فرار ہو گئے۔
صائمہ نواز کاکہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لئے تھانے درخواست دے دی ہے۔
