پاک میڈیا فورم کا سالانہ اجلاس، نمائندہ خصوصی روزنامہ پاکستان وقار نسیم وامق متفقہ طور پر صدر منتخب

عی Sep 24, 2026 IDOPRESS

ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاک میڈیا فورم کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فورم کی تنظیمی کارکردگی، آئندہ کے لائحہ عمل، صحافتی سرگرمیوں اور فلاحی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے فورم کے نئے عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا جس میں متفقہ طور پر معروف صحافی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نمائندہ خصوصی روزنامہ پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن نیوز وقار نسیم وامق کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیا۔

پاک میڈیا فورم کے عہدیداران نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت پاک میڈیا فورم کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے صحافتی برادری کے لیے ایک مضبوط اور مثبت پلیٹ فارم کے طور پر فورم کے کردار کو مزید وسعت دے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں