
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے،حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا پلان اور ٹائم لائن بھی آئی ایم ایف سے شیئر کردی ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں فیسکو،گیپکو اورآئیسکوکی نجکاری مارچ 2027 تک مکمل کرنےکامنصوبہ ہے،فیسکوکی نجکاری جنوری،گیپکوکی فروری اورآئیسکو کی مارچ 2027 میں متوقع ہے،حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری اپریل سے جون 2027 جبکہ پشاور،ہزارہ، لاہور اور ملتان ڈسکوزکی نجکاری دسمبر 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقررکیاگیا،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نجکاری کے منصوبے میں شامل نہیں۔
