پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی، ڈیزل 52 پیسے مہنگا

عی Oct 10, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومتی فیصلے کے تحت پیٹرول صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات روزمرہ سفری اخراجات، مال برداری اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں