
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول پر سبسڈی سکیم کے حوالے سے بہتر انتظامات کرنے پر اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے وفاقی وزیر ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کو تمغہ اور دیگر ارکان کو شیلڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فیول سبسڈی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اجلاس کا مقصد پوری ٹیم کی محنت پر قوم کے سامنے خراج تحسین پیش کروں کہ کس طرح وفاق نے صوبوں کی مدد کے ساتھ پوری طرح یک جان ہو کر فیول سبسڈی کے اہم اقدام پر کام کیا، جس پر رسک تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج 1 کروڑ ایک لاکھ 98 ہزار ریڈیم واؤچرز ہیں، اب تک 1 کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، مجموعی طور پر 2 کروڑ 17 لاکھ ٹوکن جاری کیے گئے، جس میں 1 کروڑ 94 لاکھ ٹوکن پر شہریوں نے رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کیا اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ان اعداد وشمار میں شامل 92 لاکھ 70 ہزار لوگوں نے دوبار ٹوکن حاصل کیے، تقریباً 96 فیصد موٹرسائیکل سواروں نے سکیم سے فائدہ حاصل کیا۔
