خیبرپختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی سے تعاون کے تمام راستے آزما لیے، مشکل آئینی فیصلہ کرنا پڑا، محسن نقوی

عی Oct 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کے تمام راستے آزما لیے، تاہم حالات کے پیش نظر ایک مشکل آئینی راستہ اختیار کرنا پڑا۔

محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور اس کے اتحادیوں نے پارلیمانی روابط، براہِ راست مذاکرات اور پسِ پردہ سفارت کاری کے ذریعے خیبرپختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطوں کی تمام ممکنہ کوششیں کیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ملک و قوم کو پائیدار امن عطا کرے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں