معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

عی Oct 12, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں اہل خانہ نے رات گئے گرفتاری کا الزام عائد کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ رات تقریباً 3 بجے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار اقرار الحسن کو ان کے گھر سے اپنے ساتھ لے گئے۔بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں جن کے بیجز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) درج تھا۔نجی نیوز چینل کے اینکر پرسن اور اقرارالحسن کے ساتھ متعدد پروگراموں میں ساتھ کام کرنے والے وسیم بادامی نے بھی ایک ویڈیو میں اقرار الحسن کی گرفتاری سے متعلق اطلاعات ملنے کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کے ساتھ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ اقرار الحسن ایک سیاسی جماعت پاکستان عوام راج تحریک کے سربراہ اور نجی ٹی وی کے سابق اینکر رہے ہیں۔

تاحال اقرار الحسن کی گرفتاری کی وجوہات اور ان کے خلاف کسی مقدمے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں