
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت سے یورپی کمشنر برائے داخلہ امورمیگنس برونر نے ایوان صدر میں ملاقات کی.
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 18ماہ کے دوران پاکستان سے غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی آئی ہے۔
صدر مملکت سے یورپی کمشنر برائے داخلہ امور میگنس برونرکی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات ، تارکین وطن کی غیرقانونی اسمگلنگ کی روک تھام، قانونی نقل مکانی میں سہولت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 18ماہ کے دوران پاکستان سے غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی آئی، پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے اس قدر کمی حاصل کی۔
مزید براں یورپی کمشنرکی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کےلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
