
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ لائیو سٹاک کارڈ فیز 1 کے قرضوں کی واپسی کی شرح 96 فیصد رہی۔
لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کے تحت فارمرز کو 16 ارب 20 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے جبکہ فی مویشی 27 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔فارمرز قرض کی رقم کا 25 فیصد حصہ اے ٹی ایم کے ذریعے نقد بھی حاصل کر سکیں گے۔
بریفنگ کے مطابق سعودی عرب، چین، آذربائیجان اور یورپی منڈیوں میں گوشت برآمد کرنے کے معاہدے کیے گئے ہیں، پنجاب کی گوشت کی برآمدات میں ایک سال کے دوران 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
