جوانوں کو مواقع دیں یہ پاکستان کو ترقی دیں گے، ہمیں آئی ٹی کمپنیوں پر کام کرنا ہے: محسن نقوی

عی Nov 2, 2026 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے رات کو جاگنا اور کام کرنا کتنا مشکل ہے۔جوانوں کو مواقع دیں یہ پاکستان کو ترقی دیں گے، 2 سال میں آئی ٹی سیکٹر نے بہت ترقی کی ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق لاہور میں امریکن سینٹر آف ایکسی لینس سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ کاش پاکستانی اپنے تعلقات پاکستان کی بہتری کےلیے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں کو مواقع دیں یہ پاکستان کو ترقی دیں گے۔ 2 سال میں آئی ٹی سیکٹر نے بہت ترقی کی ہے، سرمایہ کاروں کو سہولتیں دیں گے۔ ہمیں آئی ٹی کمپنیوں پر کام کرنا ہے، میں نے بھی امریکی کمپنیوں کے لیے کام کیا ہے، ساری رات کام کرنا زندگی کا حصہ بن جاتا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے رات کو جاگنا اور کام کرنا کتنا مشکل ہے، حکومت کا کام کاروباری برداری کو سہولیات دینا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں