
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکارہ اور ماڈل ثمرین کور نے کرکٹر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ تعلقات پر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی۔
27 سالہ ثمرین کور نے انسٹاگرام سٹوریز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خواتین کو ہر صورت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اگر کوئی اپنے تعلقات کو نجی رکھے تو اسے اپنے ساتھی پر فخر نہ کرنے کا طعنہ دیا جاتا ہے، جبکہ محبت کا کھل کر اظہار کرنے پر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا جاتا ہے۔
اداکارہ نے ان الزامات کو بھی مسترد کیا ہے کہ وہ ارشدیپ سنگھ کی شہرت یا دولت کی وجہ سے ان کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں 17 سال کی عمر سے کام کر رہی ہوں، مالی اور پیشہ ورانہ طور پر خود مختار ہوں، 20 سے زائد ممالک کا سفر کر چکی ہوں اور میں نے اپنی الگ شناخت بنانے کے لیے محنت کی ہے۔
