آنیوالے دنوں میں عمران خان کو نجی ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان: جیو نیوز

عی Nov 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 نومبرکو بیرسٹرگوہر، سینیٹر علی ظفر اور سلمان صفدر کی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات ہوئی جس کے بعدگزشتہ روز 2 وکلاکی عمران خان سے ملاقات کے احکامات جاری ہوئے۔

جیو نیوز کے مطابق اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ان تک رسائی پر گفتگو ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات پمز اسپتال منتقل کیا جانا بھی اسی ملاقات کا نتیجہ تھا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی پمز اسپتال منتقلی سے متعلق بیرسٹر گوہر خان باخبر تھے، آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کیے جانےکا امکان ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ اسپتال منتقلی سے متعلق نجی اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کوکتنے دن کے لیے اسپتال مستقل کیا جائےگا یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی بھی زیرغور ہے، آنے والے دنوں میں رہائی کا امکان ہے، بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بھی پیشرفت ہوئی ہے، ان کی بھی چند دن تک اسپتال منتقلی کا امکان ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی کی بیرون ملک سے واپسی کے بعد بشریٰ بی بی کامکمل چیک اپ کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق آج بیرسٹرسلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات میں صرف قانونی اور سیاسی معاملات زیربحث آئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں