رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کو 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول

عی Nov 18, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کو 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور گرانٹس موصول ہوئے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بیرونی قرضوں کی وصولی میں 2 ارب 88 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران حکومت نے 1637 ارب روپے کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 988 ارب روپے زیادہ ہیں۔

اکتوبر 2026 میں حکومت نے 122 ارب روپے کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے۔ ان میں سے 90 ارب روپے بجٹ سپورٹ اور شارٹ ٹرم قرضوں کی مد میں موصول ہوئے، جبکہ پراجیکٹ فنانسنگ کے تحت 24 ارب 50 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ اکتوبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر 2026 کے دوران قرضوں کے حصول میں 10 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں