افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش سے تباہی ، 28 افرادجاں بحق ، متعدد زخمی

کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق

بڑا ڈیٹا Mar 31, 2026 IDOPRESS

کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق افغان حکام کے مطابق بارش، سیلاب، مٹی کے تودے اور بجلی گرنے کے واقعات میں 28 افراد جاں بحق اور 49 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے کئی صوبوں میں جمعرات سے جاری شدید بارشوں نے تباہی پھیلارکھی ہے۔

افغانستان میں جنوری میں بھی شدید بارشوں اور برفباری سے 60 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں