پنجاب یونیورسٹی کا مالی محمد لطیف پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی میں بطور مالی خدمات انجام دینے والے محمد لطیف پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ اہل خانہ کے مطابق محمد لطیف، ولد

بڑا ڈیٹا Apr 1, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی میں بطور مالی خدمات انجام دینے والے محمد لطیف پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔

اہل خانہ کے مطابق محمد لطیف، ولد عبدالرحمان، یونیورسٹی میں ملازمت کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم رکشہ بھی چلاتے تھے۔ گزشتہ روز وہ رکشہ چلا رہے تھے کہ ایک نامعلوم سواری نے مبینہ طور پر انہیں نشہ آور چیز کھلا دی، جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک راہگیر نے محمد لطیف کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، جس پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے علاج کے بعد محمد لطیف کو رات تقریباً 10 بجے ڈسچارج کر دیا، تاہم ہسپتال سے نکلنے کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں اور تاحال ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

خاندان کے مطابق محمد لطیف کا رکشہ (نمبر LEU-9529) اس وقت راجہ مارکیٹ پولیس چوکی میں موجود ہے، جبکہ ان کی گمشدگی نے اہل خانہ کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

اہل خانہ نے متعلقہ اداروں سے فوری تلاش اور بازیابی کی اپیل کی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں