برلن ( مانیٹرنگ ڈیسک )جرمنی نےنئے اسرائیلی قانون پر’’افسوس‘‘ کا اظہار کیا ہے ۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق

برلن ( مانیٹرنگ ڈیسک )جرمنی نےنئے اسرائیلی قانون پر’’افسوس‘‘ کا اظہار کیا ہے ۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق جرمنی نے اسرائیل کے سزائے موت سے متعلق منظور ہونے والے قانون پر اظہار تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان جرمن حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قانون ممکنہ طور پر صرف فلسطینیوں پر لاگو کیا جائے گا۔ جرمن حکومت کو اسرائیلی پارلیمنٹ کےفیصلے پر افسوس ہے۔
ترجمان جرمن حکومت نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جرمن حکومت اسرائیلی پارلیمنٹ کے فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا انتہائی متنازع بل منظور کرلیا۔
نئے قانون کے تحت محض شک کی بنیاد پر گرفتار کرکے مقدمہ چلایا جاسکے گا۔ اسرائیل کو نقصان پہنچانے والوں کو 90 دن میں پھانسی دے دی جائے گی۔
