اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 55 روپے فی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 160.61 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس سے پہلے پیٹرولیم لیوی 106 روپے فی لیٹر تھی۔
رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف ایک ہزار 468 ارب روپے مقر رہے، لیوی کی شرح بلند ہونےسے نان ٹیکس ریونیو میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کر دی ہے۔
دوسری جانب جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 2 پیسے اضافہ کر دیا گیا، جیٹ فیول کی قیمت 476 روپے97 پیسے سے بڑھا کر517 روپے17 پیسے مقرر کر دی گی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 29 روپے 62 پیسے اضافہ کردیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 365 روپے62 پیسےسےبڑھا کر 395 روپے 3 پیسے مقرر کر دی گئی۔
اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، مٹی کےتیل کی قیمت 433 روپے 40 پیسے سے بڑھاکر467 روپے 48 پیسے ہوگئی۔
