امریکہ، ایران مذکرات میں معاملہ کس بات پر رکاہوا ہے؟ تجزیہ کار ابصار عالم  نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ ، ایران مذکرات میں معاملہ کس بات پر رکاہوا ہے؟ سینئر صحافی اور تجزیہ کار ابصار عالم  نے بڑا دعویٰ کردیا۔سینئر

بڑا ڈیٹا Apr 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ ، ایران مذکرات میں معاملہ کس بات پر رکاہوا ہے؟ سینئر صحافی اور تجزیہ کار ابصار عالم نے بڑا دعویٰ کردیا۔


سینئر صحافی اور تجزیہ کار ابصار عالم کا یوٹیوب پر کہنا ہے کہ جس ایشو پر معاملہ اڑا ہوا ہے،وہ یہ ہے کہ ایران نے کہا ہے کہ ان پر پابندیاں ختم اورجو نقصان ہوا ہے اس کا ہرجانہ ادا کیا جائے اور جو پیسے رکے ہوئے ہیں ،معاملہ اب پیسوں پر رکا ہوا ہے۔

سینئر صحافی کا کہناتھا کہ ملٹری ، سیکیورٹی اور نیوکلیئر معاملات طے پا چکے ہیں ،ایران نیوکلیئر ہتھیار نہ بنانے کے اومان میں طے پانے والے معاملات پرقائم ہے،اصل روڈ بلاک یہ ہے کہ ایران چاہتا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ٹول لگائے اور اس فیس سے اپنے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے،یہاں تک تو بات سمجھ آتی ہے کہ ایران کا نقصان پورا ہونا چاہئے اس پر دونوں فریقین متفق ہیں۔وہ جو نقصان ہے اس کا پیسہ کہاں سے آئے، امریکہ دے یا خلیجی ممالک ادا کریں یا کون دے،اس کا بہتر طریقہ ہے کسی ایک ملک پر بوجھ نہ پڑے وہ یہی ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کے آنے جانے پر ٹول ٹیکس لگایا جائے،قانونی پیچیدگی یہ ہے کہ سمندر اللہ تعالیٰ کی دیگر نعمتوں کی طرح ایک نعمت ہے،آبنائے ہرمز کے دوسرے کنارے ایک بہت چھوٹا دریا ہے،دوسری طرف اس کے اومان ہے،اگر ٹول ایران اکٹھا کرتا ہے تو اومان کا بھی تو حصہ بنے گا، ایران اور اومان کو یہ کنٹرول دے دیتے ہیں تو باقی خلیجی ممالک اس پر متفق نہیں ہیں اور ان کے اعتراضات ہیں،اب ایک میکانزم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ نہ ہو کہ اگر یہ سیٹ ہو جاتا ہے تو ایران آبنائے ہرمز پر اپنا مکمل کنٹرول نہ حاصل کر لے،جو بنیادی رکاوٹ ہے وہ یہ ہے ۔


ابصار عالم کا کہناتھا کہ کھلا سمندر جس پر پہلے کسی کا قبضہ نہیں تھاجو ایران کا تھا نہ اومان کا تھا اس پر قبضہ جما لیا جائے اس کی قانونی پوزیشن کیا ہوگی،اس کیلئے کوشش کی جارہی ہے کہ بعض ممالک کا ایک گروپ ہوجو ٹول اکٹھا کرے،ظاہر ہے اس میں سے سب سے زیادہ حصہ ایران کو جائے گا، اس میں مختلف ممالک ترکیہ، سعودی، پاکستان،امریکہ کا نام بھی آرہا ہے، اس کے متعلق ابھی حتمی فیصلہ ہونا ہے،ایران کا جو نقصان ہوا ہے کہ وہ پیسے پورے کرنے کیلئے کیا آبنائے ہرمز پر ٹول لگایا جایا جائےیا نہیں، اگر لگایا جائے تو کتنا لگایا جائے ،اگر لگایا جائے تواسے اکٹھا کون کرے گا۔

ایران یہ چاہتا ہے کہ ابنائے ہرمز پہ ٹول لگائے اور اس سے جو پیسہ ملے اپنا نقصان پورا کرے آبنائے ہرمز پہ ایک طرف ایران ہے دوسری طرف امان خلیجی ممالک کی بھی گزر گاہ ہے اب اس پہ بات چیت ہو رہی ہے کہ تمام ممالک اتفاق رائے سے کوئی ایسا حل نکالیں جس سے ایران کا جو نقصان ہوا ہے وہ پورا… pic.twitter.com/sy1LTsUdcc

— محفوظ الرحمن اعوان (@mahfooz51871) April 12,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں