اوچ شریف ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ سے 2کمسن بچے اور ان کا والد جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ 2 سالہ تیسرا

اوچ شریف ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ سے 2کمسن بچے اور ان کا والد جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ 2 سالہ تیسرا بچہ ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔
افسوسناک واقعہ اوچ شریف کی شمس باغ کالونی میں پیش آیا۔ اہلخانہ کے مطابق انوار الحق اور ان کے3 بچوں نے تربوز کھانے کے بعد دودھ پی لیا۔ کچھ ہی دیر بعد چاروں کی حالت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈاکٹر فرخ زیدی کے مطابق 4 سالہ علیشا اور 6 سالہ احتشام پہلے ہی دم توڑ چکے تھے، جبکہ ان کا 40 سالہ والد انوار الحق دورانِ علاج ہسپتال میں چل بسا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے مختلف سیمپلز لیے ہیں اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
