واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی میڈیا نے دعویٰ کا ہے کہ کہ نائب صدر جے ڈی وینس منگل کے روز امریکہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ بی بی سی اردو کے

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی میڈیا نے دعویٰ کا ہے کہ کہ نائب صدر جے ڈی وینس منگل کے روز امریکہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
بی بی سی اردو کے مطابق ایگزیوس نے تین ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وینس منگل کی صبح امریکہ سے روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے سی این این کو بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں بدھ کے روز ہو گا۔
جیسا کہ ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ ایران نے ابھی تک ان مذاکرات میں شرکت کی تصدیق نہیں کی لیکن ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکی وفد جلد ہی پاکستان کے لیے روانہ ہو گا۔
