کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ رمشا خان کی شادی کے بعد ایکٹنگ کیرئیر سے بریک لینے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رمشا خان نے حال ہی میں اداکار خوشحال

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ رمشا خان کی شادی کے بعد ایکٹنگ کیرئیر سے بریک لینے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رمشا خان نے حال ہی میں اداکار خوشحال خان سے شادی کی ہے جس کی تصاویر بھی جوڑے کی جانب سے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔
اس سے قبل دونوں اداکاروں کے نکاح کی تصویر بھی سامنے آئی تھی، نکاح ایک بہت ہی نجی تقریب میں کیا گیا تھا جس کی تصویر وائرل ہونے پر رمشا خان کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر رمشا خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے اپنے کیرئیر اور شادی کے حوالے سے گفتگو کی ۔
